28 فروری 2015 - 16:01
شام: اقوام متحدہ کے تین کارکن نکال دیئے گئے

شام کے حکام نے دہشتگرد گروہوں کےساتھ تعاون کرنے کی بنا پر اقوام متحدہ کے تین کارکنوں کو ملک سے نکال دیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق شام کے حکام نے چند روز قبل حلب میں اقوام متحدہ کے وفد کے ایک رکن سے کہا ہے کہ وہ دہشتگرد گروہوں کے ساتھ براہ راست رابطے رکھنے کی بنا پر شام کی سرزمین ترک کردے۔ اس رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے انسان دوستانہ اقدامات کے انچارج والری آموس نے بھی اس خبر کی تصدیق کی ہے کہ شامی حکام نے حلب میں اقوام متحدہ کے وفد کے ایک رکن کو دہشت گردوں کے ساتھ تعاون کرنے کی بنا پر نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔ شام کے حکام نے اسی طرح حمص میں دہشتگرد گروہوں کے ساتھ رابطہ رکھنے کی بنا پر اقوام متحدہ کے ایک کارکن اور اسی طرح یونیسف کے ایک رکن کو نامطلوب قرار دیتے ہوئے ملک سے نکال دیا۔ واضح رہے کہ شام کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے جمعے کی رات بیروت سے دمشق پہنچے ہیں جہاں وہ شام کے صدر بشار اسد اور وزیرخارجہ ولید المعلم سے ملاقات کررہے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲